TOPIC (🌹دوستوں کے حقوق🌹)

🌹دوستوں کے حقوق🌹

💝 حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اچھے دوست اور برے دوست کی مثال ایسی ہے جیسے مشک اور لوہار کی بھٹی کی، مشک والے کے پاس جائے (یعنی عطار کے) تو فائدے سے خالی نہیں آتا یا تو مشک (یا عطر) خریدے یا خوشبو ہی سونگھتا رہے اور لوہار کی بھٹی یا تو تیرا بدن یا کپڑا جلاتی ہے یا تجھ کو بو سونگھاتی ہے۔

(بخاری، جلد اول کتاب البیوع حدیث نمبر :1972)


💝 حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صحبت صالح کی مثال ایسے ہیں جیسے عطار کستوری والے کے پاس بیٹھنا ہے اگر وہ تمہیں نہ بھی ملے تو تمہیں اس کی خوشبو تو آئے گی۔ بری صحبت کی مثال ایسے ہے جیسے لوہار کی بھٹی کے پاس بیٹھنا ہے اگر تمہیں اس کی سیاہی نہ پہنچے تو اس کا دھواں تو ضرور پہنچے گا۔

(سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب الادب :4829)


💝 حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا صرف مومن کو ساتھی بنا (اس کی صحبت اختیارکر) اور تمہارا کھانا صرف متقی کھائے۔

(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4832)

💝 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا انسان اپنے ساتھی کے طور طریقے پر ہوتا ہے پس تم میں سے ہر ایک کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کررہا ہے۔

(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4833)



💝 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فر مایا انسانوں کی ارواح (عالم ارواح میں) ایک دوسری کے ساتھ اکٹھی تھیں یا مجتمع تھیں، پس ان میں سے جس کسی کا آپس میں تعارف ہوگیا ( دنیا میں) وہ آپس میں محبت کرنے لگیں (الفت پیدا ہوگئی) اور جنہوں نے (وہاں) نہ پہچانا وہ دنیا میں بھی الگ تھلگ رہے۔

(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4834)

Join sunni WhatsApp group :-9096751100

Post a Comment

0 Comments